کراچی؛ پی آئی بی کالونی میں بے روزگاری سے تنگ 25 سالہ نوجوان کی خودکشی

 پی آئی بی کالونی میں  گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ابتدائی طور واقعہ کو خود کشی قرار دیا ہے۔

ایس ایچ او پی آئی بی کالونی فیصل گل کے مطابق واقعہ مکرانی مسجد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ یاسر بخش کے نام سے ہوئی، لاش کے پاس سے پستول بھی ملا ہے۔

اہلخانہ نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ یاسر نے خود کشی ہے اور وہ کافی عرصہ سے بے روزگار تھا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Similar Posts