مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر نوساری میں گزشتہ روز مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ 93 سال کی عمر میں چل بسیں۔
نیلم بین پاریکھ مہاتما گاندھی کے بیٹے ہری داس گاندھی کی پوتی تھیں اور اپنے بیٹے ڈاکٹر سمیر پاریکھ کے ساتھ ضلع نوساری میں مقیم تھیں
ان کی آخری رسومات آج صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئیں۔
نیلم بین گاندھیی نظریے پر یقین رکھتی تھیں، انہوں نے اپنی زندگی سچائی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی تھی۔
نیلم بین پاریکھ نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ دکشن پاتھا نامی ادارے میں گزارا، جسے انہوں نے قبائلی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کیا تھا۔ اس ادارے کے ذریعے خواتین کو تعلیم فراہم کی جاتی تھی اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی تھی تاکہ وہ مالی طور پر خودمختار بن سکیں۔
وہ تقریباً تین دہائیوں تک اس ادارے میں کام کرتی رہیں، اس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔
نیلم بین پاریکھ، رامبینی کی بیٹی تھیں جو ہری لال گاندھی اور ان کی بیوی گلاب (چنچل) کی پانچ اولادوں میں سب سے بڑی تھیں۔