ایف سی کے جوانوں نے ہماری بہت خدمت کی، روزہ بھی کھلوایا، بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

0 minutes, 0 seconds Read

جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے جوانوں نے ہمارا بہت خیال رکھا، پنیر ریلوے اسٹیشن سے ہم مال گاڑی کے ذریعے مشک آئے ہیں، ایف سی کے جوانوں نے ہماری بہت خدمت کی ہے، ہمارا روزہ بھی کھلوایا ہے۔

ایک بازیاب مسافر کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد ہمیں پاک آرمی اور ایف سی نے یہاں سبی پہنچایا گیا ہے، جہاں سے ہمیں پنجاب روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں اچانک دھماکا ہوا اور اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں، ایف سی نے ہمیں فوری ریسکیو کیا۔

جعفر ایکسپریس پرحملہ کرنیوالے تمام دہشت گرد ہلاک، یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا

مسافروں کا کہنا تھا کہ 8 نمبر ٹنل کے قریب کچھ دہشت گردوں نے حملہ کیا، بم دھماکا بھی کیا جس سے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا، ایف سی کے جوانوں نے بہت اچھا ردعمل دیا اور دہشت گردوں کی قید سے ڈیڑھ، دو سو مسافروں کو رہا کرا لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 30 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ 190 مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

پہلے دھماکا ہوا، ٹرین رک گئی، پھر شدید فائرنگ ہوتی رہی، بچنے والے مسافروں کی گفتگو

ٹرین صبح ساڑھے 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Similar Posts