امریکا: کرین گرنے کا افسوسناک واقعہ، دو افراد ہلاک

امریکا میں کرین گرنے سے موقع پر موجود دو سب کانٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق کرین گرنے کا واقعہ ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے قریب مرینا ڈاک پر جمعے کے روز دوپہر 3 بجے پیش آیا جس میں دو سب کانٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک شخص میساچوسیٹس جنرل ہاسپٹل میں جان کی بازی ہارا جبکہ موقع پر موجود مزدور کرین کے نیچے دبے شخص کی لاش نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

عملہ پرانے ہوجانے والی اس مشین کے پرزوں کو علیحدہ کر رہا تھا جب یہ کرین منہدم ہوئی۔ اس کی اونچائی کرین 4 سے 5 منزلہ عمارت کے برابر تھی۔

Similar Posts