سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے رہنما کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق ملزم معاویہ نے عوام کو فیک نیوز کے ذریعے سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، ٹی ایل پی کے رہنما معاویہ نے سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس غلط خبریں پھیلائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی غلط ویڈیوز سے شہروں کا امن خراب ہوا اور عوام میں بے چینی پیدا کی گئی، ملزم کے موبائل سے متعدد پروپگنڈے پر مشتمل ویڈیوز برآمد ہوئیں۔
ڈی آئی جی عمران کشور نے مزید بتایا کہ ملزم معاویہ کو شیخوپورہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز کے ذریعے عوام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کیخلاف نفرت پیدا کی گئی۔