وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوانوں کو مزید سہولیات فراہم کریں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، پیڈل کو ملک کے اندر مقام مل رہا ہے، پاکستان نے کھیل کے شعبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سپر مارکیٹ میں پیڈل کورٹس بنائے گئے ہیں، سی ڈی اے نے کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پیڈل کی پروموشن کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا چاہیے اور نجی شعبے کو بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے آگے آنا چاہیے اور
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے ہمیشہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں بہتری آئی ہے، سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔