پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے، بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار966 روپے ہوگئی ہے۔


AAJ News Whatsapp

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 80 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کمی کی بعد 5 ہزار 97 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

Similar Posts