تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کورخیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا.
جرگے میں عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، روڈ کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم کے مطالبات پیش کیے.
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔
زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ خانکوٹ میں طبی مرکز (میڈیکل کلینک) کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
کلینک میں ادویات، ابتدائی طبی امداد اور علاج معالجے کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ان اقدام سے فورسز اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعلق مزید مضبوط ہوگا۔
فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) عوامی فلاح و ترقی کے منصوبوں کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔