سونے کی قیمت میں بڑی نوعیت کی کمی

عالمی سطح پر خالص سونے میں سرمایہ کاری حجم گھٹنے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت مضبوط ہونے اور جغرافیائی کشیدگی میں کمی جیسے عوامل سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 140ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 940ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 14ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 16ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے ساتھ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 12ہزار 003روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 963روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 173 روپے کی کمی سے 4ہزار 924روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 148روپے کی کمی سے 4ہزار 221روپے کی سطح پر آگئی۔

Similar Posts