قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آنے والے بابر اعظم جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
pic.twitter.com/kAbkOIh1Kt
— mediaa 🗂️ (@archive_PCT) October 28, 2025
اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے میچ میں باآسانی 55 رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔