رپورٹ کے مطابق شہرِقائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کےنفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں جاری ہیں،ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے تحت مجموعی طور پر 4301 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹس کی خلاف ورزی پر 2290، اووراسپیڈنگ پر 845،بغیر ہیلمیٹ پر 655 چالان کئے گئے، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ے کہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 306، موبائل فون کے استعمال پر162،رانگ وے پر33 چالان کئے گئے۔
ترجمان ٹریفک کے مطابق لین لائن کے غلط استعمال پر 21،غیر قانونی پارکنگ پر 15، اوورلوڈنگ 4،رانگ وے پر ون وے اسٹریٹ پر16، کالے شیشوں پر 3، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی پر 6 غلط پارکنگ پر 15 چالان کیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کے افتتاح کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں میں 2662 اورمنگل کے روز رات 12 بجے تک مجموعی طور پر 4301 ای ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہرمیں ٹریفک کا نظام بہتر ہواورحادثات میں کمی لائی جا سکے۔