18 ماہ کے عرصے (40 ہزار گھنٹے سے زائد) میں بننے والی یہ تصویر اب تک کی ترتیب دی گئی مِلکی وے کہکشاں کی سب سے بڑی لو-فیکوئنسی ریڈیو کلر تصویر ہے۔
اس میں سدرن ہیمسفیئر کا منظر عکس بند کیا گیا ہے جس میں ریڈیو ویو لینتھ کی وسیع رینج دیکھی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ تصویر ماہرین کو ہماری کہکشاں میں ستاروں کی پیدائش، ارتقاء اور ان کے ختم ہونے سے متعلق جاننے کے نئے طریقے فراہم کرتی ہے۔
یہ تصویر یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا اور کرٹن یونیورسٹی کے مشترکہ پروگرام انٹرنیشنل سینٹر آف ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ (آئی سی آر اے آر) کے ماہرین نے تشکیل دی ہے۔
ریسرچ سے تعلق رکھنے والی ایک پی ایچ ڈی کی طالبہ سِلویا مینٹوونانی کا کہنا تھا کہ یہ جاندار تصویر لو ریڈیو فریکوئنسیز پر ہماری کہکشاں کا بے مثال منظر پیش کرتی ہے۔