سپرہائی وے چکوال پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
	گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے ۔ واقعے کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے ایدھی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بالکل کچلی ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کے وقت ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کر دی ہے۔