انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے ایک میچ میں ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کے کچھ جذباتی مداحوں نے نام کی مشابہت کے باعث بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نفرت انگیز تبصرے کر دیے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات کے فاسٹ باؤلر ارشد خان نے کوہلی کو محض سات رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔
کوہلی، جو رواں سیزن میں پہلی بار بنگلور کے میدان میں کھیلے، چھ گیندوں پر صرف سات رنز بنا سکے، جس میں ایک چوکا شامل تھا۔ ارشد خان کی شارٹ گیند کوہلی کو پل شاٹ کھیلنے پر مجبور کر گئی، جس کے نتیجے میں وہ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں حارث رؤف کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟
تاہم، سوشل میڈیا پر کچھ کوہلی مداحوں نے ارشد خان کی جگہ بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے انسٹاگرام پر نفرت انگیز تبصرے شروع کر دیے۔
مداحوں نے ارشد وارثی کے پانچ دن پرانے اجے دیوگن سے متعلق پوسٹ پر ”ویرات کوہلی کو آؤٹ کیوں کیا؟“ جیسے غصے بھرے تبصرے کیے۔
ایک صارف نے دھمکی آمیز انداز میں لکھا، ”دیکھ لوں گا تجھے“۔
جبکہ ایک اور صارف نے ان کے مشہور فلمی کردار سرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”اے سرکٹ، تو کوہلی کا وکٹ کیوں لیا رے؟“
پاکستانی کھلاڑی رنز بنانے میں کنجوس اور ایکسٹراز لٹانے میں سخی بن گئے
یہ پہلا موقع نہیں جب کوہلی کے مداحوں نے کسی اور کو غلطی سے نشانہ بنایا ہو۔
گزشتہ ماہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران نیوزی لینڈ کے کرکٹر گلین فلپس کے ایک حیران کن کیچ پکڑنے پر الیکٹرانکس کمپنی فلپس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مداحوں نے غصہ نکالا تھا۔