ساحر حسن منشیات کیس سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچ منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا، عدالت نے ریگولر بینچ کوچودہ روزکے اندر سماعت کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحرکی منشیات برآمدگی مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے معاملہ واپس ریگولر بینچ کو بھیجتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ 14 روز کے اندر درخواست ریگلور بینچ کے روبرو سماعت کیلئےمقررکی جائے۔
اس سے قبل ریگولر بینچ نے معاملہ سماعت کیلئے آئینی بینچ کو ارسال کر دیا تھا۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، درخواست گزار پر منشیات برآمدگی کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار ہے، ملزم ساحر کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔