وفاقی بجٹ کی تیاری: آئی ایم ایف ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

0 minutes, 0 seconds Read

آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورت کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی۔ آئی ایم ایف مشن کا یہ دورہ 4 اپریل سے شروع ہوگا اور آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف ٹیم بجٹ میں ٹیکس ریونیو اقدامات، حکومتی اخراجات میں کمی، اور ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان متوقع

اس دوران مالیاتی حکام اور آئی ایم ایف کے ماہرین مل کر بجٹ تجاویز تیار کریں گے، جنہیں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ٹرمپ کی پوری دنیا کیخلاف تجارتی جنگ، پاکستان پر بھارت اور افغانستان سے زیادہ ٹیرف عائد

آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Similar Posts