امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، آئی ایم ایف سربراہ

0 minutes, 0 seconds Read

عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی سربراہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سربراہ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تجارتی پارٹنرز کے ساتھ تعاون قائم کریں۔

سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ سست شرح نموکے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، یہ انتہائی ضروری ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ٹرمپ ٹیرف کے امریکی اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ جوابی ٹیرف سے امریکی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے۔

امریکا کا دشمن ’روس‘ امریکی ٹیرف سے محفوظ کیوں رہا؟

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، امریکا اور دنیا بھر میں نئی کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں پانچ سال کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر کئی سالوں سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان کو 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے جب کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت کچھ دوسرے ممالک پر زیادہ شرح سے ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

تاہم ٹرمپ ہندوستان اور افغانستان دونوں پر مہربان ثابت ہوئے۔

Similar Posts