ٹرمپ نے مئی کی جھڑپوں میں بھارت کے تباہ شدہ طیاروں کی تعداد بڑھا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے بھارت کو شرمندہ کردیا ہے۔ میامی میں امریکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”مئی کی تین روزہ جھڑپوں کے دوران کُل آٹھ بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے۔“

اس سے قبل صدر ٹرمپ متعدد بار دعویٰ کرچکے ہیں کہ مئی میں ہونے والے تصادم میں پاکستان نے سات بھارتی طیارے تباہ کیے تھے۔ لیکن اس بار انہوں نے تعداد میں ایک اور طیارے کا اضافہ کردیا ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ اُس وقت وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں مصروف تھے، مگر اچانک خبروں میں آیا کہ دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ، ”میں نے اخبار کے پہلے صفحے پر پڑھا دونوں ملک جنگ میں جا رہے ہیں۔ سات طیارے مار گرائے گئے اور آٹھویں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ تو بنیادی طور پر کُل آٹھ طیارے تباہ ہوئے۔“


AAJ News Whatsapp

انہوں نے مزید کہا کہ ”میں نے دونوں کو فون کیا، تھوڑے سخت جملے کہے، اور پھر جنگ رک گئی۔ اگر میں مداخلت نہ کرتا تو شاید آج جنوبی ایشیا میں ایک اور بڑی جنگ ہو چکی ہوتی۔“

ٹرمپ کا یہ بیان ایک بار پھر بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے، کیونکہ بھارت سرکار اب تک مئی کے معرکے میں اپنے نقصان کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ بھارتی میڈیا اس وقت بھی پاکستانی طیارے تباہ ہونے کی جھوٹی کہانیاں پیش کر کے اصل حقائق چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستانی دفاعی ماہرین کے مطابق ”آپریشن سندور“ دراصل بھارت کا ایک جارحانہ منصوبہ تھا جسے پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔ پاکستانی طیاروں نے دشمن کے کئی جہاز مار گرائے اور بھارتی پائلٹوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان بھارت کی اصل جنگی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے۔ ایک امریکی صدر کا کھلے عام اعتراف کہ ”آٹھ طیارے گرائے گئے“ عالمی برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ بھارت کا ”سپر پاور“ والا بیانیہ صرف دکھاوا ہے۔

Similar Posts