حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ جال 100 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 69 ہزار مقامی مکڑی ’بارن فنل ویور‘ اور 42 ہزار ’شیٹ ویور اسپائڈر‘ کا مسکن ہے۔
سوشل مکڑیاں آبادی نما جالے بناتی ہیں جو ہزاروں مکڑیوں کا گھر ہوتی ہیں اور ایسے وسیع جال انتہائی نایاب ہوتے ہیں جن میں ایک قسم رہتی ہوتی ہے۔
تاہم، محققین نے اس سے قبل ایسا کوئی مشترکہ جال دریافت نہیں کیا تھا جو مختلف اقسام کی مکڑیوں کے اکائیوں نے بُنا ہو۔
یہ جال سب سے پہلے 2022 میں مہم جوؤں نے زیر زمین وائلڈ لائف سروے کے دوران دریافت کیا۔
انہوں نے ’مکڑیوں کی میگا سٹی‘ سے متعلق محققین کو بتایا جنہوں نے بعد میں مطالعے کے لیے اس غار میں متعدد دورے کیے۔
اس غار کا داخلہ یونان میں ہے جبکہ گہرائی میں موجود خانے علاقے البانیہ میں ہیں۔