یورپی ملک ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک گیمر نے 144 گھنٹوں تک مشہور گیم ’ڈانس ڈانس ریوولوشن‘ کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
34 سالہ زیبولس سیپ (عرف گراس ہوپر) نے طویل ویڈیو گیم میراتھون کے ساتھ کسی ریدمک گیم ٹائٹل پر طویل ویڈیو میراتھون کرنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل امریکا کی گیمر کیری سوئیڈیکی نے 2015 میں 138 گھنٹے اور 34 سیکنڈ تک ’جسٹ ڈانس‘ نامی گیم کھیل کر بنایا تھا۔
زیبولس سیپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے انہیں کیری کی میراتھون گیمنگ میں کامیابی سے متعلق علم ہوا تو اکثر سوچا کرتے تھے کہ کیری نے ایک دہائی قبل اب تک کا سب سے طول سیشن کیسے کر لیا.
ریکارڈ بنانے کی اس کوشش کے دوران انہوں نے 3000 سے زائد گانوں پر ڈانس کیا۔