کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور

پشاورکی احتساب عدالت نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان عدالت میں پیش ہے جن کے کیس کی سماعت احتساب جج علی گوہر نے کی۔ 

عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے۔ پشاور۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سید جمیل اور سید نصیر اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔  

دوونوں ملزمان کے اکاؤنٹس میں 198 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے بینک اسٹیٹمنٹ سے بھی شواہد ملے ہیں۔ 

تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔

Similar Posts