وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے لیے 30 نومبر تک رجسٹریشن ہر صورت لازمی ہے جبکہ یکم دسمبر کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹ یا ریسٹورنٹس کو کام کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے یکم دسمبر سے اتھارٹی کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس/فوڈ پوائنٹس کو سیل اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس مالکان سے 30 نومبر تک رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔