ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان نے کی۔
وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، درخواست گزار کلائمیٹ چینج کنونشن میں شرکت کے لیے برازیل جارہے ہیں مگر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے درخواست گزار بیرونی ملک سفر نہیں کرسکتے، برازیل میں کنونشن 10 تا 15 نومبر ہے، درخواست گزار کنونشن میں شرکت کرکے واپس آجائیں گے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارباب شیر علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ آپ بیرون ملک جائیں اور واپس آجائیں، مچلکے جمع کرادیں۔
عدالت نے وزارت داخلہ اور دیگر فریقین سے دو دسمبر کو آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔