لاہور؛ گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل منہدم، 3افراد جاں بحق

پیپسی روڈ ہربنس پورہ نادر مارکیٹ کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے کے باعث عمارت کی پہلی منزل نیچے گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں گھر میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی، سلنڈر دھماکے سے گھر کی پہلی منزل نیچے گر گئی۔

حادثے میں ریسکیو کی 18 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ 50 ریسکیورز نے حصہ لیا۔ آپریشن کی کمانڈ ضلعی ایمرجنسی آفیسر شاہد وحید نے کی۔

اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے پھنسے 7 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ عمارت گرنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عمارت کی پہلی منزل گرنے کے حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Similar Posts