ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے چیمبر میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حتمی ڈرافٹ پر مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ججوں کے ٹرانسفر، کیسز کے ٹرانسفر اور آرٹیکل 243 پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمن اور نوید قمر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن ایوان بالا میں نمبر گیم پورے کرنے کے لیے متحرک ہیں اور وہ بار بار سینیٹ ہال اور میٹنگ والے بند کمرے کے چکر لگا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان آئینی ترمیم کے حوالے سے 2 نکات پر تاحال ڈیڈ لاک ہے اور دونوں جماعتوں کے مابین اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد ہی مجوزہ ترامیم ایوان میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔