پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے ستائیسویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکی ہے، اس ترمیم میں اپوزیشن کا ایک بھی وووٹ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے قوم کو گمراہ کرتے ہیں کہ ہم اپوزیشن کر رہے ہیں جبکہ اس ترمیم کے لیے مدد بھی پی ٹی آئی نے کی،
فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی بھی جماعت نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم پر کوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی کے لیے تھی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین سینٹ نے 59 بار پی ٹی آئی کو تجاویز کیلیے بلایا مگر یہ نہیں آئے اور اب ڈرامے بازی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب کروایا ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے رکن نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔