تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے کم عمر دوست حارث کھوکھر سے تین روز قبل نکاح کیا ہے۔
نکاح کی یہ تقریب معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوئی جبکہ انہوں نے ہی نکاح پڑھایا۔
ڈاکٹر نبیہا اور اُن کے شوہر حارث کھوکھر نکاح کے بعد میڈیا پر آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حارث کھوکھر نے کہا کہ انہیں پہاڑی علاقے، وادیاں پسند ہیں اور ہنی مون کیلیے میں نے نبیہا کو ویڈیوز بھی بھیجیں جبکہ ہمارا باکو جانے کا ارادہ تھا۔
حارث کھوکھر کے مطابق نبیہا نے ہنی مون کی بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد ہم نے عمرے پر جانے کا ارادہ کیا ہے۔
ڈاکٹر نبیہا نے کہا کہ وہ جلد اپنے شوہر، ساس اور سسر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کیلیے جائیں گی۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اپنی بیٹی بنایا ہوا تھا اور اُن کے گھر میں ہی نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر نبیہا کا حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔