شہر قائد میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان ایک مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی بھی ہوا جبکہ دوسرے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور وقار کے ناموں سے کی ہے۔
ان دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔