افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔
راشد خان کی ایک تقریب کے دوران ایک خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کا اعلان کیا۔
راشد خان نے کہا کہ میں نے 2 اگست 2025 کو زندگی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے۔ میں نے ایک ایسی عورت سے اپنا نکاح کیا اور شادی کی جو محبت کی ایک مثال ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک تقریب میں لے کر گیا اور بدقسمتی سے اتنی سادہ سی بات پر مفروضے بنائے جا رہے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ وہ میری بیوی ہے اور ہم کچھ بھی چھپانا نہیں چاہتے۔
View this post on Instagram
ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد خان کی دوسری بیوی افغان نژاد اور بیرونِ ملک مقیم ہیں۔
خیال رہے کہ راشد خان نے اپنی پہلی شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔