ڈاکٹر نبیہا کا مولانا طارق جمیل کے صاجبزادے کے تنقیدی بیان پر ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کی معروف ماہرِ نفسیات اور شوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے نکاح کے بعد مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کے تنقیدی بیان کے جواب میں اپنی وضاحت جاری کر دی۔

ڈاکٹر نبیہا علی خان نکاح کے بعد جلد ہی سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہوئیں اور اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ان کے نکاح اور ذاتی زندگی کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم غیر منصفانہ ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کی ذاتی زندگیوں کو ہدف بنانا بہت گھناؤنا ہے،  انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ یہ مہم کسی خاص چینل یا تنظیم کے تحت چلائی جاری ہے اور اس تشہیر سے انہیں شدید نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے مؤدبانہ انداز میں کہا کہ  میں مولانا طارق جمیل  صاحب کو اپنے باپ کی طرح عزت دیتی ہوں اور مولانا صاحب بھی مجھے اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مولانا صاحب کے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل صاحب صرف آپ کے باپ نہیں بلکہ میں بھی ان کو اپنا والد سمجھتی ہوں۔

یہ پڑھیں: مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ڈاکٹر نبیہا علی پر کڑی تنقید

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے نکاح کی تقریب میں چند سطریں گانے کو بنیاد بنا کر ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے کسی بھی طرح تقریب یا مقام کی بے حرمتی نہیں کی۔

ڈاکٹر نبیہا نے خبردار کیا کہ جو انفلوئنسرز میری تصویریں استعمال کر رہے ہیں، کمنٹس کر رہے ہیں اور میرے نکاح پر ڈرامہ رچا رہے ہیں، وہ تیار ہو جائیں، خاص طور پر وہ جنہوں نے میرے نکاح کے بعد ویڈیوز پر ویڈیوز بنائیں اور اسے وائرل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری تصاویر کو کیوں استعمال کیا گیا اور مولانا طارق جمیل صاحب کے گھر پر لوگ کیوں جمع ہوئے اور ان کے خلاف کیوں باتیں کی گئیں؟ انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل صاحب بہت قابل احترام شخصیت ہیں اور میں دل سے ان کی عزت واحترام  کرتی ہوں۔

Similar Posts