27 ویں ترمیم کا نیا مسودہ منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جس کے لیے سینیٹ کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

گزشتہ روز 27 ویں آئينی ترمیم قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی، 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس درکار 224 سے زیادہ  234 ارکان موجود تھے  تاہم جے یو آئی ف نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

 

 

Similar Posts