قیامت سے قیامت تک، ڈر اور عشق جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی کے بعد جے مہتا کو ایک برس تک انتظار کرایا۔
انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کا مقام بننے لگا تھا اور چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ وہ اس جگہ پر پہنچ کر کیریئر کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔وہ کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اور یہ سب اس کے درمیان ہو رہا تھا۔ اس لیے ہم خاموش رہے اور انہوں نے کام جاری رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل جے ان کو روزانہ خطوط لکھا کرتے تھے۔ شادی کے بعد وہ سب بند ہوگیا۔ ان دنوں ہم ایک دوسرے کو خطوط اور کارڈ بھیجا کرتے تھے جو اب ای میلز اور واٹس ایپ میسجز میں بدل چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جے اور وہ ایک ڈنر پر ملے جس کے بعد وہ ان کے ارد گرد گھومنے لگے۔ ایک بار ان کی سالگرہ پر جے نے لال گلابوں سے بھرا ٹرک ان کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے جے کو ’ہان کہنے کے لیے ایک سال تک انتظار کرایا۔
واضح رہے جوہی چاولہ اور جے مہتا نے 1995 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے اس متعلق کسی کو نہیں بتایا۔ اس حوالے سے مداحوں کو 2001 میں جوہی چاولہ کی پہلی بیٹی جھانوی مہتا کی پیدائش کے موقع پر معلوم ہوا۔