پاکستان نے آج دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ کپتانی سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث آج پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔
دوسرے ون ڈے میں آج پاکستانی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فہیم اشرف اور شاہین آفریدی کی جگہ ابرار احمد اور وسیم جونیئر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔
