کراچی، فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا یاسین آباد میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے فلیٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں لگی تھی، جسے بروقت قابو پا لیا گیا۔

کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے تاکہ آگ کی کوئی باقیات مکمل طور پر ختم کی جا سکیں۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر برگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Similar Posts