ملک میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔
جاری ہونے والی کز لسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں تین بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کل سے مقدمات سنیں گے اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی کل سے مقدمات سنیں گے۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی کل سے مقدمات کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے جمعہ 14 نومبر کو اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کیا تھا۔
سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت جبکہ مظہر بھٹی کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کیا گیا۔