مدینہ سے مکہ جانے والے بھارتی عمرہ زائرین کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

سعودی عرب میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں 40 سے زائد مسافروں کو لے کر مکہ سے مدینہ جانے والی بس ڈیزل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بس میں جانے کے والے عمرہ زائرین بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیں جس میں سے کئی مسافر حیدرآباد سے تھے۔

ہنگامی ٹیمیں اور مقامی حکام امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اب بھی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق اور متاثرین کی شناخت کی جارہی ہے۔

واقعے پر اپڈیٹ, اقدامات اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے باخبر رہنے کے لیے سیکرٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو بھی معلومات فراہم کرے گا۔

مزید برآں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ نے بھی حادثے کے بعد ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ نے کہا کہ مدینہ، سعودی عرب کے قریب ایک المناک بس حادثے کے پیش نظر، جس میں بھارتی عمرہ زائرین شامل تھے، ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل میں ایک 24×7 کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

ہیلپ لائن رابطے کی تفصیلات یہ ہیں: 8002440003، 8002440003، 4102192693، 4003، 0126614276، 0556122301 (واٹس ایپ)۔

Similar Posts