فواد اور ماہرہ خان نے ’’نیلوفر‘‘ سے امیدیں بادھ لیں

آنے والی پاکستانی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کی کاسٹ نے میڈیا سے گفتگو میں فلم کے حوالے سے اپنی امیدوں، گھبراہٹ اور جذبات کا اظہار کیا۔ 

فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ بہروز سبزواری، سرمد گیلانی، مدیحہ امام اور عتیقہ اوڈھو نے بھی یقین ظاہر کیا کہ فلم کی کہانی شائقین کے دل تک پہنچے گی۔

میڈیا ٹاک کے دوران ماہرہ خان نے کہا ’’زندگی میں کبھی ایسے پراجیکٹس آتے ہیں جن کا چھوٹا سا حصہ بنتے ہوئے بھی خوشی ہوتی ہے۔‘‘

فواد خان نے بتایا ’’میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا، غلطیاں بھی کیں، لیکن امید ہے کہ جب آپ یہ فلم دیکھیں گے تو پسند آئے گی۔‘‘

نیلوفر کے مصنف اور ہدایت کار عمار رسول ہیں، جبکہ مرکزی کرداروں میں فواد، ماہرہ اور مدیحہ شامل ہیں۔ کاسٹ کے متعدد افراد اس سے قبل مقبول ڈرامہ سیریل ہمسفر میں بھی ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم فواد خان کی مشترکہ پروڈکشن ہے اور یہ ان کی ماہرہ کے ساتھ تیسری شراکت داری ہے، جس سے قبل وہ ’ہمسفر‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں کامیاب جوڑی بنا چکے ہیں۔

فلم کی تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے فواد نے واضح کیا کہ اس کی بڑی وجہ کووِڈ تھا۔ ’’یہ غلطی نہیں تھی، محض ایک اتفاق تھا۔ کورونا آیا تو مجھے لگا شوٹنگ روکنا ہی ذمے دارانہ عمل ہوگا۔‘‘

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایک سوال پر کہ آیا فلم کا کوئی سین آئیکونک بن سکتا ہے، ماہرہ نے کہا کہ ایسی چیزوں کی پیش گوئی ممکن نہیں۔ ’’اگر ہمیں پتا ہوتا تو ایسی ویڈیو پہلے ہی بنا لیتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر فلم کامیاب ہوئی اور ٹرینڈ بنی تو انہیں خوشی ہوگی۔

کراچی سے متعلق گفتگو پر ماہرہ نے کہا کہ وہ وہیں پیدا ہوئیں، پلی بڑھی ہیں اور اسے بہت پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے کراچی کو ایسی ’’ماں‘‘ قرار دیا ’’جو لوگوں کو بانہوں میں لے کر خوش آمدید کہتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کبھی لوگ اس شہر سے بہت کچھ لے جاتے ہیں، اور کبھی شہر خود سخت رویہ دکھاتا ہے، ’’لیکن یہی کراچی کی فطرت ہے‘‘۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Similar Posts