پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کو چار سال کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں کیا گیا، جس کے تحت پاکستان کو 2026 سے 2029 تک کمیشن برائے منشیات کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کی زبردست حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ عالمی سطح پر اعتماد اور بھروسے کا اظہار ہے۔

پاکستان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور کثیرالجہتی مباحثوں میں حصہ لے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف ایک نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

Similar Posts