خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں بسیہ خیل کی حدود میں خود کش حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود دوہ غوڑا پل سورانی کے مقام پر خودکش حملہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے غوڑا پُل سورانی کے مقام پر خود کو اڑا دیا۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔