بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ کا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادیتی راؤ نے اتوار کو انسٹاگرام پر مداحوں اور فوٹوگرافروں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایک نامعلوم شخص واٹس ایپ پر ان کی تصاویر استعمال کر رہا ہے اور فوٹوگرافروں کو جعلی فوٹوشوٹ کے لیے پیغامات بھیج رہا ہے۔
اداکارہ نے مداحوں اور فوٹوگرافروں سے اپیل کی کہ اس نمبر کا جواب نہ دیں اور اگر کوئی مشکوک واقعہ دیکھیں تو فوراً ان کی ٹیم کو اطلاع دیں۔
ادیتی راؤ نے مزید کہا کہ میں اس طرح رابطہ نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی ذاتی نمبر کام کے لیے استعمال کرتی ہوں، سب کچھ ہمیشہ میری ٹیم کے ذریعے ہوتا ہے۔