واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین روز قبل ترکیہ سے آنے والی پرواز ٹی کے 750 اسلام آباد پہنچی۔ مسافر سامان وصول کرنے کے بعد امیگریشن کاؤنٹرز پر پہنچے تو انہیں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی دوران تجمل بھٹی سمیت تین مسافروں نے امیگریشن اسٹاف سے جلدی کلیئرنس کا مطالبہ کیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ جھگڑے تک پہنچ گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے تینوں مسافروں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ اس واقعے کے بعد دیگر مسافروں نے امیگریشن عملے کے رویے اور غیرضروری تاخیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مسافروں کے احتجاج کے باعث ایئرپورٹ پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی تاہم بعد ازاں امیگریشن پراسس دوبارہ شروع کیے جانے پر حالات معمول پر آ گئے۔