وزیر قانون  اور اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد، اہم ملاقات

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی ہے، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی موجودہ بلڈنگ سے پرانی عمارت منتقلی کے حوالے سے بھی گفتگو  کی گئی۔

بعد ازاں میٹنگ ختم ہونے پر وزیر قانون واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت سے متعلق معاملات زیر غور رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی میٹنگ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت سے ہوئی ۔

Similar Posts