انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا شیڈول جاری

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ایونٹ کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا 15 جنوری سے 6 فروری تک کریں گے، 16 ٹیمیں 41 میچوں میں حصہ لیں گی۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، امریکا اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں زمبابوے، پاکستان، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل      ہیں۔

گروپ سی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان اور سری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔   

Similar Posts