دیپیکا پڈوکون نے کیریئر اور فلموں کے انتخاب سے متعلق حیران کن انکشافات کردیے

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر اور فلموں کے انتخاب کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں 38 سالہ اداکارہ نے فلموں اور کرداروں کے انتخاب اور کیریئر سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فلموں کا انتخاب اسکرپٹ کی بنیاد پر کرتی ہیں اور جس کردار میں حقیقت ہو یا پھر وہ سچائی کے قریب ہوں تو اُس سے انکار نہیں کرتیں اور نہ ہی کوئی بھاؤ تاؤ کرتی ہیں۔

دیپیکا نے بتایا کہ بعض اوقات کئی کرداروں کیلیے بہت زیادہ رقم کی پیش کش کی جاتی ہے مگر اس کے باوجود بھی وہ انکار کرتی ہیں کیونکہ اُن کا مقصد اپنے کسی بھی کردار کے ذریعے عوام کو پیغام پہنچانا ہے اور وہ اس اصول پر سختی سے کاربند بھی ہیں۔

پدماوت اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات تو فلم یا کردار کا انتخاب کرنے میں مشکل بھی پیش آتی ہے کیونکہ جس کو میں ٹھیک سمجھتی ہوں ہوسکتا ہے حقیقت ایسی نہ ہو مگر جو کچھ بھی ہو ایمانداری سے اُس کو نبھاتی ہوں۔

دیپیکا پڈوکون کی دو فلمیں اس وقت لائن اپ ہیں جس میں سے ایک میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کریں گے اور اس میں سہانا خان، ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی بھی کردار ادا کریں گے اور یہ فلم اپریل 2026 میں ریلیز ہوگی۔

Similar Posts