تفصیلات کے مطابق صبا فیصل نے حال ہی میں اپنے بیٹے، پوتے اور بہو کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی اور انہوں نے اس کو اپنی زندگی کے قیمتی ترین لمحات میں سے ایک قرار دیا تھا۔
عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت اداکارہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں اور اس موقع پر رب کا شکر ادا کیا تھا۔
اس کے بعد صبا فیصل نے سعودی عرب پہنچ کر بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیوز شیئر کیں۔
اداکارہ عمرہ ادائیگی کے بعد واپس آئیں تو اُن کی فیملی کے دیگر اراکین نے پرتپاک استقبال کیا جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)
ایک تصویر میں اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں اور سب کے گلے میں ہار پڑے ہیں۔
اس تصویر میں اداکارہ نے سر پر دوپٹہ لیا تھا اور نہ ہی حجاب کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
انسٹاگرام صارف خان درانی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عمرے کا فائدہ کیا ہے۔
شہروز بن انس نے لکھا کہ ’مجھے لگا یہ کسی تفریح سے واپس آئیں ہیں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)
عابدہ نے عمرہ ادائیگی سے واپسی پر استقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’توبہ یہ بھی کوئی چلن ہے کہ عمرہ کرکے واپس آئی ہیں‘۔
عروج علی نے لکھا کہ ’صبا آنٹی کم از کم آپ اپنا سر ہی ڈھانپ لیتیں‘۔ یہاں اُن کا اشارہ دوپٹہ اڑنے یا حجاب کی طرف ہے۔
صبا فیصل نے کراچی واپسی پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ کے گھر کا بلاوا اس کی رضا اور اجازت سے منسوب ہے، دنیاوی شان اور حثیت کچھ بھی نہیں ہے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)