امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کا اینٹوں کے بھٹے کو جدید بنانے کا ماڈل خطے میں مثال بنا ہے۔

Similar Posts