خیبرپختونخوا، رواں سال دہشتگردی واقعات میں عوام سمیت 152پولیس اہلکار شہید

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی واقعات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں شہید و زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں‌ رواں سال دہشتگردی واقعات میں عوام سمیت 152پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 302 ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں رواں سال 152 پولیس، فورسز اہلکار اور عوام شہید جبکہ دہشت گرد حملوں میں 302 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ماہ میں 158 دہشت گرد ہلاک

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال صوبہ میں 45 عام شہری دہشت گردوں کے حملوں میں شہید جبکہ 127 زخمی ہوئے، جبکہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، اور ان واقعات کے دوران 46 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف دہشتگردی کے ان واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 29 جوان شہید، 74 زخمی ہوئے ہیں۔

ضلع خیبر میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے ان حملوں میں ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے، بنوں میں 124 اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر میں 42 ، شمالی وزیرستان میں41 پولیس و عام شہری شہید و زخمی ہوئے، جبکہ حاصہ دار اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے 7 اہلکار شہید 12 زخمی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں‌ رواں سال دہشتگردی واقعات میں عوام سمیت 152پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 302 ہے۔

Similar Posts