تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مردوں کا عالمی دن ایک بار پھر 19 نومبر کو خاموشی کے ساتھ گزر گیا۔
عام طور پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر پوسٹوں، واٹس ایپ پیغامات کی بھرمار جبکہ اس حوالے سے پروگرام ہوتے اور صنف نازک کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
اس کے عوض مردوں کے دن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نہ کوئی شور شرابہ اور نہ ہی ٹی وی پروگرام یا کوئی اور گہما گہمی نظر آتی ہے۔
ایسے میں دو روز گزرنے کے بعد اداکار محسن عباس حیدر نے تمام مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک سوال کیا اور پوچھا کہ ’کیا آپ کو بیوی، بہن یا گرل فرینڈ نے مردوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام بھیجا‘۔
انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کو کسی نے اس دن کی مناسبت سے تحفہ دیا؟‘۔ پھر محسن عباس حیدر نے آخری میں لکھا کہ کسی کو بھی مرد کی پرواہ نہیں ہے۔