سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کی زمبابوے کیخلاف پہلے بیٹنگ جاری

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13 رنز بناکر 29 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان اسکواڈ

صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، عثمان طارق، نسیم شاہ

زمبابوے اسکواڈ

برین بیننٹ، تادیونشے، برینڈن، سکندر رضا، ریان، ٹونی، تشینگا، بریڈ، تینوتینڈا، رچرڈ، ویلنگٹن

Similar Posts