بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی میوزک کمپوزر پلاش موچل سے اتوار کو مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں واقع مندھنا فارم ہاؤس میں ہونا تھی۔
تمام تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک اُن کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب اُن کی طبیعت بہتر ہے۔
دوسری جانب این ڈی ٹی وی کے مطابق سمرتی کے منگیتر اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کو بھی وائرل انفیکشن اور شدید تیزابیت کے باعث طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پلاش موچل کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا اور وہ شام کو ہوٹل واپس پہنچ گئے۔
سمرتی مندھنا کی مینیجمنٹ کمپنی نے شادی ملتوی کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
کرکٹر کی شادی سے متعلق رسومات گزشتہ چند روز سے جاری تھیں جن میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کی متعدد کھلاڑی بھی شریک تھیں۔